کیا خطبہ کے بعد نماز جمعہ میں مقتدیوں کا امام دعا ء آمین کہنا بدعت ہے ؟ یعنی جب امام دعا ء کر ے تو ہم اس پر آمین کہیں تو کیا یہ بدعت ہے؟
خطبہ میں امام کی دعا ء پر مقتدیوں کا آمین کہنا جب کہ وہ مسلما نوں کے لئے د عاء کر رہا ہو بد عت نہیں ہے بلکہ مستحب ہے کہ امام کی دعا ء پر آمین کہی جا ئے لیکن آمین اجتما عی طور پر بلند آواز کے سا تھ نہ کہی جائے بلکہ ہر شخص انفرا دی طور پر آہستہ سے آمین کہے تا کہ تشو یش پید ا نہ ہو اور مسجد میں آوازیں بلند نہ ہو ں لہذا ہر نماز ی کو چا ہئے کہ الگ اپنے طور پر اور آہستہ سے خطیب کی دعا ء پر آمین کہے !وہ دوسر وں سے الگ اپنے طو ر پر آہستہ سے خطیب کی دعا ء پر آمین کہے !
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب