سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا جمعہ کے لئے چالیس آدمیوں کا ہونا شرط ہے ؟

  • 10590
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 568

سوال

کیا جمعہ کے لئے چالیس آدمیوں کا ہونا شرط ہے ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے بعض کتا بو ں میں یہ پڑھا ہے کہ اقا مت جمعہ کی شر ا ئط میں سے یہ بھی ہے کہ چا لیس ایسے آدمی ہو ں جن پر نماز وا جب ہو لیکن الدعوۃ" میں سما حۃ الشیخ کا یہ فتوی شا ئع ہو ا ہے کہ امام کے سا تھ اگر دو آدمی بھی ہو ں تو جمعہ قا ئم کیا جا ئے گا تو ان دو نو ں میں تطبیق کس طرح ہو گی ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اہل علم کی ایک جما عت کا یہ قو ل ہے کہ اقا مت جمعہ کے لئے چالیس آدمیوں کا ہو نا شر ط ہے حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کا بھی یہی قول ہے لیکن راجح قو ل یہ ہے کہ چا لیس آدمیوں سے کم کے سا تھ بھی جمعہ پڑ ھنا جا ئز ہے اور کم از کم تعداد تین ہے جس طرح کہ اس فتو ی میں بیا ن کیا گیا ہے جس کی طرف سوال میں اشارہ کیا گیا ہے کیو نکہ چالیس کے عدد کے با رے میں کو ئی دلیل نہیں ہے اور وہ حدیث جس میں چالیس آدمیوں کی شر ط کا ذکر ہے وہ ضعیف ہے جیسا کہ حا فظ ابن حجر نے "بلو غ المر ا م " میں ذکر فر ما یا ہے

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص545

محدث فتویٰ

تبصرے