سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(262) نماز میں آنکھیں بند کرلینا

  • 1059
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1194

سوال

(262) نماز میں آنکھیں بند کرلینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں آنکھیں بند کر لینے کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

نماز میں آنکھوں کو بند کرنا مکروہ ہے اس لئے کہ یہ عمل نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے معمول کے خلاف ہے، البتہ اگر کوئی سبب ہو تو آنکھوں کو بند کیا جا سکتا ہے، مثلاً: اس کے آگے کوئی منقش دیوار ہو یا جائے نماز منقش ہو یا اس کے آگے تیز روشنی ہو جو اس کی آنکھوں کو تکلیف دیتی ہو۔ الغرض! اگر کسی سبب کی وجہ سے آنکھوں کو بند کیا ہو تو کوئی حرج نہیں ورنہ مکروہ ہے۔ مزید تفصیل کے لیے امام ابن قیم رحمہ اللہ  کی کتاب ’’زاد المعاد‘‘ ملاحظہ فرمائیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ290

محدث فتویٰ

تبصرے