جب میں مسجد میں جا ؤں اور امام نماز جمعہ میں حا لت تشہد میں ہو تو کیا میں جمعہ کی نماز پڑ ھو ں یا ظہر کیا ؟
جب کو ئی شخص نماز جمعہ میں سجدہ یا تشہد میں آکر ملے تو اسے جمعہ کے بجا ئے نماز ظہر پڑ ھنا ہو گی کیو نکہ جمعہ کے لئے ضروری ہے کہ کم ا ز کم ایک رکعت ضرور پا لے کیو نکہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشا د ہے
" جس نے نماز کی ایک رکعت پا لی اس نے نماز کو پا لیا ،"
اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشا د ہے کہ :
"جس نے جمعہ کی ایک رکعت پا لی وہ اس کے سا تھ دوسر ی رکعت ملا لے اس کی نماز ہو گئی ۔" ان دو نو ں حدیثو ں سے یہ معلو م ہوا کہ جو شخص جمعہ کی ایک رکعت بھی نہ پا سکے اس کا جمعہ فو ت ہو گیا لہذا اسے ظہر کی نماز پڑ ھنے چا ہئے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب