سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بیرون ملک مقیم شخص دو سال سے جمعہ نہیں پڑھ رہا

  • 10576
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 652

سوال

بیرون ملک مقیم شخص دو سال سے جمعہ نہیں پڑھ رہا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص کہتا ہے کہ وہ دو سا ل سے ریا ست  ہا ئے متحد ہ میں تعلیم کے لئے مقیم ہے وہا ں مسجدیں نہیں ہیں لہذ ا وہ دو سا ل سے نماز جمعہ نہیں پڑھ رہا تو اس کے با ر ے میں کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو تعلیم کے لئے ملک میں بھیجا گیا ہو  وہ مقیم ہی کے حکم میں ہے اور اگر وہا ں مسلما نوں کی ایک جما عت مقیم ہو تو ان کے سا تھ مل کر جمعہ ادا کر نا اس کے لئے لا ز م ہے لہذا اگر تمہا ری تعدا د تین یا اس سے زیا دہ ہو تو کسی گھر یا با غیچہ وغیرہ میں جمعہ پڑھ لو تم میں سے کو ئی شخص اذان دے اور جو قرآن مجید زیا دہ جا نتا ہو وہ خطبہ و امامت کے فرائض انجا م دے ارشا د با ر ی تعا لیٰ ہے ۔

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا إِذا نودِىَ لِلصَّلو‌ٰةِ مِن يَومِ الجُمُعَةِ فَاسعَوا إِلىٰ ذِكرِ‌ اللَّهِ...﴿٩﴾... سورةالجمعة

"مو منو ! جب جمعہ کے دن نماز کے لئے اذان دی جا ئے تو اللہ تعا لیٰ کی یا د (یعنی نماز ) کے لئے جلدی کر و ۔"

 نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم  نے نماز جمعہ کے لئے کسی عدد معین کی شر ط بیا ن نہیں فر ما ئی لیکن آپ کی سنت اور اہل علم  کے اجما ع سے یہ معلو م ہو تا ہے کہ جمعہ کے لئے ایک جماعت کا ہو نا ضرو ری ہے (اور تعداد دو سے زیا دہ ہو تو اسے جما عت کہتےہیں) اور پھر اقا مت جمعہ  میں مقیم لو گو ں اور عا م مسلما نو ں کے لئے بہت سی مصلحتیں بھی ہیں ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص535

محدث فتویٰ

تبصرے