سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جب ایک آدمی خطبہ دے اور دوسرا نماز پڑھائے

  • 10570
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 859

سوال

جب ایک آدمی خطبہ دے اور دوسرا نماز پڑھائے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ جا ئز ہے کہ امام اور و اور خطیب اور جب کہ امام تو قا ری اور قرآن کو تر تیل سے پڑ ھنے والا ہو لیکن خطیب امام کی طرح قا ری نہ ہو ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنت یہ ہے کہ لو گو ں کو نماز جمعہ بھی وہی پڑ ھا ئے جس نے خطبہ دیا ہو کیو نکہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم  کا ہمیشہ یہی معمو ل رہا ہے اور آپ کے بعدحضرا ت خلفا راشدین رضوان اللہ عنہم اجمعین  نے بھی اسی کی پا بندی کی کہ اپنے عہد میں ان میں سے جب کو ئی خطبہ دیتا تو نماز بھی خو د ہی پڑ ھا تا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشا دگرا می ہے کہ :

(صلوا كمارايتموني اصلي)(صحیح بخا ری )

"تم اس طرح نماز پڑ ھو جس طرح مجھے پڑھتے ہو ئے دیکھتے ہو "

 نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :

عليكم بسنتي وسنة الخلفاء راشدين المهدين من بعدي (مسند احمد)

"میری اور میر ے بعد آنے والے خلفارا شدین کی سنت پر عمل کر و ۔"

لیکن اگر ایک شخص خطبہ دے اور عذر کی وجہ سے دوسر ا شخص نماز پڑھا دے تو یہ جا ئز ہے اور نمازصحیح ہو گی ۔ اور اگر کو ئی بغیر عذر کے ایسا کر ے تو اگر چہ یہ عمل خلا ف سنت ہو گا لیکن نماز صحیح ہو گی

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص531

محدث فتویٰ

تبصرے