سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

خطیب خطبہ جمعہ کے دورا ن بیمار ہو گیا اور وہ نماز نہ پڑھ سکا

  • 10565
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 655

سوال

خطیب خطبہ جمعہ کے دورا ن بیمار ہو گیا اور وہ نماز نہ پڑھ سکا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام صا حب نے جمعہ کے دن خطبہ دیا لیکن پھروہ دوسر ے خطبہ کے دورا ن بیما ر پڑ گئے خطبہ مکمل کر نے کے بعدمنبر سے نیچے اتر آئے اور شد ت مر ض کے با عث کھڑے نہ ہو سکے پھر نماز کے پو را ہو نے کے بعد انہیں اس مر ض سے افاقہ ہو تو کیا وہ قضا ء کے طو ر پر نماز ظہر پڑھیں گے یا نما ز جمعہ جب کہ انہیں افا قہ ہوا تو ابھی جمعہ کا وقت ختم نہیں ہو ا تھا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص امام کے سا تھ نماز جمعہ کی ایک رکعت نہ پا سکے اسے نماز ظہر پڑھنا ہو گی کیو نکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشا د کا یہی مفہوم ہے کہ :

(من ادرك ركعة من الجمعة فقد ادرك الصلاة)(سنن ان ما جه )

"جو شخص جمعہ کی ایک رکعت پا لے اس نے جمعہ کو پا لیا "

اور یہ شخص تو امام کے سا تھ نماز جمعہ میں با لکل شر یک ہی نہ ہو سکا تھا لہذا اسے ظہر کی نماز ادا کر نا ہو گی

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص528

محدث فتویٰ

تبصرے