کیا یہ شرط ہے کہ جو شخص جمعہ کا خطبہ دے نماز بھی وہی پڑ ھا ئے
جمہو ر اہل علم کا مذہب یہ ہے کہ یہ شرط نہیں ہے کہ خطیب ہی جمعہ پڑھا ئے کیو نکہ اس سلسلہ میں کو ئی ایسی دلیل وا رد نہیں ہے کہ جس کی پا بندی کی جا ئے ہا ں البتہ ما لکیہ نے اس کی مخا لفت کر تے ہو ئے یہ شرط قرار دی ہے کہ خطیب ہی نماز جمعہ کی امامت کر وا ئے ان کی دلیل یہ ہے کہ خطبہ نماز ہی کے سا تھ منسلک ہے لہذا کسی عذر کے بغیر قصد و ارادہ سے اسے دو اماموں میں تقسیم نہیں کر نا چا ہئے وبا للہ التو فیق ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب