سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سفر سے پہلے اپنے شہر میں قصر اور جمع کرنا

  • 10556
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1002

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مسا فر کے لئے یہ جا ئز  ہے کہ اپنے شہر کو چھو ڑ نے سے پہلے دو نما زوں کو قصر اور جمع کے سا تھ ادا کر ے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسا فر کے لئے اپنے شہر میں نماز قصر کر نا حلال نہیں ہے بلکہ قصر کے لئے سفر شر ط ہے ارشا د با ر ی تعا لیٰ ہے :

"اور جب تم سفر کو جا ؤ تو تم پر کچھ گنا ہ نہیں کہ نما ز کو کم کر کے پڑ ھو اور آدمی زمین میں سفر کر نے والا اسی وقت کہلا ئے گا جب وہ اپنے شہر سے با ہر نکل پڑ ے گا ہا ں البتہ اگر یہ خد شہ ہو کہ سفر میں دوسر ی نماز کا پڑھنا ممکن نہ ہو گا تو وہ جمع تقدیم کی صورت  میں پہلی نماز کے سا تھ پڑھ سکتا ہے خو اہ اپنے شہر ہی میں میں ہو ا ور اگر ایسا خدشہ نہ ہو تو پھر جمع کرنا بھی جا ئز نہیں کیو نکہ ابھی تک وہ اپنے شہر میں ہے اور اس نے سفر کا آغا ز نہیں کیا ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص524

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ