سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سفر سنن مؤکدہ

  • 10550
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 736

سوال

سفر سنن مؤکدہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا سفر میں سنن کدہ سا قط ہو جا تی ہیں اس کی دلیل کیا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حکم شریعت یہ ہے کہ سفر میں وتر اور صبح کی سنتوں کے سوادیگر تما م سنن مؤکد ہ کو تر ک کر دیا جا ئے کیو نکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دگر صحا بہ رضوان اللہ عنہم اجمعین سے مر وی حدیث سے یہ ثا بت ہے کہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم  سفر میں وتر اور صبح کی سنتوں کے سوا دگر سنن مؤ کدہ کو تر ک فر ما دیا کرتے تھے ہا ں البتہ نو افل سفر ہو یا حضرپڑھے جا سکتے ہیں اسی طرح وہ نماز یں جن کے مخصوص اسباب ہیں انہیں بھی پڑ ھا جا سکتا ہے مثلاً سنت وضو سنت طوا ف نماز ضحیٰ اور رات کی نماز تہجدکیو نکہ ان نمازوں کا سفر میں بھی پڑھنااحا دیث سے ثا بت ہے

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص521

محدث فتویٰ

تبصرے