سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

داڑھی منڈے نے کی امامت کا حکم

  • 10526
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 897

سوال

داڑھی منڈے نے کی امامت کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمیں ایک داڑ ھی منڈ ے امام نے نما ز پڑ ھا ئی تو کیا اس کے پیچھے ہما ر ی نماز جا ئز ہے یا نہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر یہ داڑھی منڈا شخص تمہا ری مسجد میں مستقل امام ہے تو کوشش کر و  کہ اسے بد ل کر اس سے بہتر امام مقرر کرو امید ہے تم اہل صلاح و خیر میں سے یقیناً کو ئی ایسا آدمی پا لو گے جو اس گنا ہ سے پا ک ہو اور اگر یہ امام کسی ادا رہ یا مدرسہ میں عا ر ضہ طور کا م کے وقت ظہر کی نماز پڑ ھا تا ہے تو اولاً اسے نصیحت کرو اس برے فعل کے انجا م سے ڈراؤ اور اگر وہ دا ڑھی منڈا نے پر اصرار کر ے اور تو بہ نہ کر ے تو کسی ایسے امام کو تلا ش کر و جو اس گناہ سے پا ک ہو خوا ہ اس سے قرا ت میں کم مر تبہ ہو اور اگر اس نے محض وقتی طور پر ایک نما ز پڑ ھا ئی ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑ ھنے میں کو حر ج نہیں جب کہ یہ نما ز پڑ ھا نے کے لئے آگے بڑھا ہو اور اس سے بہتر قرا ت وا لا اور کو ئی شخص نہ ہو مختصر یہ کہ اس امام کی اقتداء میں ان شا ء اللہ نما ز صحیح ہو گی جب کہ اسے بھی اور ہر اس مسلمان کو بھی نصیحت کر نا وا جب ہے جس سے یہ یا اس طر ح اور گنا ہ سر زد ہو تا ہو

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص510

محدث فتویٰ

تبصرے