سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز کے بعد امام کا مقتدیوں کی طرف منہ کرنا

  • 10523
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-08
  • مشاہدات : 886

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے ایک مسجد میں نما ز پڑ ھی میں جما عت میں شا مل نہ ہو سکا تھا لہذا میں نے دوسری جما عت کے سا تھ نماز پڑ ھی ہما ر ا امام غیر سعودی تھا نما ز کے بعد وہ کچھ دیر تک بیٹھا رہا اور اس نے مقتدیو ں کی طرف منہ نہ کیا بلکہ وہ اسلام کے بعد قبلہ رخ ہی بیٹھا رہا میں بھی جلدی میں تھا کہ امام کے ہما ر ی طرف منہ کر نے سے پہلے میں چلا جا تا یا ضروری تھا کہ میں انتظا ر کر تا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام کے لئے یہ لا ز م ہے کہ وہ سلا م پھیر نے کے بعد مقتد یو ں کی طرف منہ کر ے اور یہ جا ئز نہیں کہ سلام  پھیر نے کے بعد مقتدیو ں کی طرف منہ کر نے سے پہلے زیا دہ دیر تک بیٹھا رہے  مقتدیو ں کو بھی چاہئے کہ وہ انتظا ر کر یں اور جب تک امام  ان کی طرف منہ نہ کر ے اپنی جگہ سے نہ ہٹیں اس امام نے غلطی کی ہے جو سلا م کے بعد زیا دہ دیر بیٹھا رہا ہے اور اس مقتدیو ں کی طرف منہ نہیں کیا لہذا جب مقتدی کے لئے زیا دہ انتظا ر کر نا گرا ں ہو تو وہ امام کے منہ پھیر نے سے پہلے اٹھا سکتا ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص508

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ