سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

قرات میں لحن کرنے والے امام کے پیچھے نماز

  • 10522
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-08
  • مشاہدات : 888

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایسا امام جو قرات میں لحن کر تا ہے اور کبھی آیا ت قرآنیہ کے حر و ف میں کمی بیشی بھی کر دیتا ہے اس کے پیچھے نما ز کا کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر لحن سے معنی میں تبدیلی نہ آئے تو اس کے پیچھے نما ز میں کوئی حرج نہیں مثلاً۔ الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ میں رب کو منصوب یا مر فو ع پڑھ دینا یا بسم اللہ میں رحمن کو منصو ب یا مر فو ع پڑ ھ دینا وغیرہ(١) اور اگر لحن سے معنی میں تبدیلی پیدا ہو جا ئے تو پھر اس کے پیچھے نما ز جا ئز نہیں جب کہ تعلیم دینے اور لقمہ دینے  سے بھی اسے کوئی فائدہ نہ پہنچتا ہو مثلاً إِيَّاكَ نَعْبُدُمیں وہ کا ف کو مکسو ر یا أَنْعَمْتَ میں تا کو مکسو ر یا مر فو ع پڑ ھ لے اگر وہ تعلیم  کو قبول کر لے اور بتا دینے سے قرات کو صحیح کر لے تو اس کی نماز سے با ہر بھی اپنے بھا ئی کو سکھا تا رہے کیو نکہ مسلما ن مسلمان کا بھا ئی ہے جب وہ غلطی کر ے تو اس کی رہنما ئی کرے جا ہل ہو تو اسے سکھا ئے اور اگر قرآن مجید پڑھتے ہو ئے بھو ل جائے تو اس کی اصلا ح کر دے ۔


1."منسو ب " سے مرا د وہ حرف جس پر زبر ہو "مر فو ع " سے مرا د وہ حرف جس پر پیش ہو "مسکو " سے مرا د وہ حرف جس کے نیچے زیر ہو ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص507

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ