جب امام حا لت رکو ع میں ہو اور وہ یہ محسو س کر ے کہ کچھ نمازی جلد ی سے آرہے ہیں تا کہ رکو ع مین مل جا ئیں تو کیا امام کے لئے ان کا انتظا ر کر نا جا ئز ہے یا نہیں ؟
اس احا لت میں امام کے لئے افضل یہ ہے کہ رکو ع سے سر اٹھا نے میں جلدی نہ کر ے تا کہ جو لو گ رکعت پالینے کے شو ق میں امام کے سا تھ رکو ع میں شا مل ہو نا چا ہتے ہیں وہ شا مل ہو جا ئیں لیکن امام کو اس قدر تا خیر بھی نہیں کر نی چا ہئے جس سے امام کے سا تھ شر یک مقتدیوں کو تکلیف ہو اس حا لت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ثا بت ہے جس سے معلو م ہو تا ہے کہ قدر ے انتظا ر کر لینا مستحب ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب