میں الحمد للہ ایک مسلمان آدمی ہوں پانچوں نمازیں باقاعدگی سے مسجد میں ادا کرتا ہوں۔لیکن اکثر وبیشتر نیند کے غلبہ کی وجہ سے صبح کی نماز میں پیچھے رہ جاتا ہوں نیند کے غلبے کی وجہ سے اٹھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔حالانکہ میں الارم بھی لگاتا ہوں اس وجہ سے میں بہت پریشان رہتا ہوں اور ڈرتا ہوں کہ کہیں یہ نفاق ہی نہ ہو تو کیا مذکورہ صورت حال میں میں منافق تو نہیں؟ آپ اس سلسلے میں مجھے کیا نصیحت فرمایئں گے؟
آ پ کے لئے واجب یہ ہے کہ مقدوربھر کوشش کیجئے کہ نماز باجماعت ادا کرسکیں اس کے لئے الارم سے فائدہ اٹھایئےجلد سوجایئے اور اہل خانہ سے بھی کہہ دیجئے کہ وہ آپ کو بیدار کردیں تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ نیند کی وجہ سے آپ الارم کی آواز کو سن ہی نہ سکیں ارشاد باری تعالیٰ ہے:
‘‘اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گاتواللہ تعالیٰ اس کے کام میں سہولت پیدا کردےگا۔’’
نیز ارشاد باری تعالیٰ ہے:
‘‘سوجہاں تک ہوسکے اللہ سے ڈرو۔’’
الله تعالیٰ آپ کے لئے معاملہ میں آسانی پیدا فرمائے اور فرض ادا کرنے میں آپ کی مددفرمائے۔آمین
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب