ایک شخص تنہا نماز پڑھ رہا تھا کہ اسی اثناء میں ایک جماعت مسجد میں داخل ہوئی اور اس نے نماز باجماعت شروع کردی تو کیا یہ شخص اپنی نماز کوتوڑ دے یا نفل کی نیت کرلے تاکہ ان کے ساتھ مل کر باجماعت نماز ادا کرسکے؟
افضل یہ ہے کہ اسے نفل نماز میں بدل دے اور پھر باجماعت نماز ادا کرنے والوں میں شامل ہوجائے تاکہ نماز باجماعت کا اجروثواب حاصل کرسکے اور اگر نماز کوتوڑ کر باجماعت اداکرے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ اس نے نمازی سے متعلق ایک شرعی مصلحت کی وجہ سے نماز کوتوڑا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب