میں مسجد میں آیا تو امام آخری تشہد میں تھا تو کیا اس کے ساتھ شامل ہوجاؤں یا انتظار کروں کہ وہ سلام پھیر دے اور ہم دوسری جماعت کے ساتھ نماز پڑھ لیں؟اگر یہ بات یقینی ہو کہ امام آخری رکعت میں ہے اور ہم بہت سے لوگ ہوں تو پھر اس بات کی کیا دلیل ہے کہ ہم امام کے سلام کا انتظار کریں؟کیا آخری تشہد مکمل پڑھنا واجب ہے یا جس قدرممکن ہو پڑھ لیا جائے؟
افضل یہ ہے کہ آپ کسی دوسری مسجد میں جا کر نماز پڑھ لیں جہاں امید ہو کہ آپ کو جماعت مل جائے گی یا پھر انتطار کریں اور امام کے سلام کے بعد اسی مسجد میں دوسری جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں افضل یہی ہے کہ آپ پہلے امام کے سلام کا انتطار کریں تاکہ پہلی جماعت کی نماز میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔پہلے امام کے سلام سے قبل دوسری جماعت کے لئے تکبیر کہنا جائز ہے اوراگر دوسری جماعت کی امید نہ ہو تو پھر پہلی جماعت کے ساتھ تشہد میں شامل ہوجایئے اور تشہد کا سارا یاجتنا حصہ پڑھنا ممکن ہو پڑھ لیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب