السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آنے والے کسی معزز کے لیے کھڑے ہو کر استقبال کرنا کیسا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اگر کوئی مہمان دور سے یا کافی عرصے کے بعد آئے ،تو احتراما اس کے ساتھ سلام لینے ،یا معانقہ کرنے کے لئے کھڑا ہونا جائز ہے۔نبی کریم سیدہ فاطمہ کی آمد پر کھڑے ہوجاتے اور ان کا ہاتھ پکڑ لیتے تھے،اسی طرح سیدہ فاطمہ نبی کریم کے استقبال میں کھڑی ہوجایا کرتی تھیں۔اسی طرح جب سیدنا سعد بن معاذ تشریف لائے تو نبی کریم نے صحابہ کرام کو کھڑے ہونے کا حکم دیا۔ باقی منع پر مبنی احادیث ایسے شخص کے بارے میں وارد ہیں جو بطور تکبر لوگوں کے استقبال کا خواہش مند ہو،اور وہ چاہتا ہو کہ لوگ اس کے لئے کھڑے ہوں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |