سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سوفٹ وئیرز کا مفت استعمال۔؟

  • 10479
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 1442

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انٹرنیٹ سے سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کر کے اس کا رجسٹریشن کوڈ مفت نیٹ سے ڈھونڈ کر سافٹ وئیر کو چلانا کیا ناجائز ہے؟کئی لوگوں نے اپنے بلاگ یا ویب سائٹس پر سافٹ وئیرز کے کوڈ دئیے ہوتے ہیں یہ پتہ نہیں چلتا کہ انہوں نے بھی یہ خرید کر آگے شئیر کئے ہیں یا ویسے ہی ڈھونڈے ہیں؟ کیا ایسی صورت میں سافٹ وئیر کا استعمال ناجائز ہے یا جائزہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر تو کسی کمپنی نے فری سوفٹ وئیر مہیا کئے ہوئے ہوں تو ان کو ڈاون لوڈ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔اور اگر نہیں ہے تو پھر ناجائز ہے۔کیونکہ یہ ان کے مال کی چوری ہے جو کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ