سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا پینٹ پہننا حرام ہے۔؟

  • 10475
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1016

سوال

کیا پینٹ پہننا حرام ہے۔؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا پینٹ پہننا حرام ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لباس کے حوالے سے ارشاد باری تعالی ہے۔

﴿يـٰبَنى ءادَمَ قَد أَنزَلنا عَلَيكُم لِباسًا يُو‌ٰر‌ى سَوء‌ٰتِكُم وَر‌يشًا ۖ... ﴿٢٦﴾... سورة الاعراف

(اے اولادِ آدم! ہم نے تمہارے لیے لباس پیدا کیا جو تمہارے ستر کو چھپاتا ہے اور موجب زینت بھی ہے)

دوسری جگہ فرمایا:

﴿يـٰبَنى ءادَمَ خُذوا زينَتَكُم عِندَ كُلِّ مَسجِدٍ ...﴿٣١﴾... سورة الاعراف

(اے آدم کی اولاد! لے لو اپنی آرائش ہر نماز کے وقت)

لہذا لباس کے حوالے سے چند اصول یاد رکھیں کہ:

(1) لباس اتنا باریک نہ ہو کہ اس سے جسم نظر آتا ہو۔

(2) لباس اتنا تنگ نہ ہو کہ جسم کے اعضاءکا حجم دکھتا ہو۔

(3) لباس اتنا چھوٹا نہ ہو کہ ستر پوشی کا مقصد ہی پورا نہ کرتا ہو۔

(4) لباس ایسا ہو کہ غیر مسلموں سے مشابہت نہ ہوتی ہو۔

(5) لباس ایسا نہ ہو کہ اس سے تکبر کی گھن آتی ہو۔

مذکورہ بالا اصولوں کے روشنی میں اگر دیکھا جائے تو پینٹ اس پر پورا نہیں اترتی ،کیونکہ اس میں انسان کے اعضاء نمایاں طور پر نظر آرہے ہوتے ہیں۔لہذا اسے پہننا جائز نہیں ہے۔

مزید تفصیل کے لئے درج  لنک پر کلک کریں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے