سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بالوں کو کالا کولا یا کوئی مصنوعی کلر کرانے سے غسل اور نماز ۔؟

  • 10472
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 878

سوال

بالوں کو کالا کولا یا کوئی مصنوعی کلر کرانے سے غسل اور نماز ۔؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا با لوں کو کالا کولا یا کوئی مصنوعی کلر کرانے سے غسل اور نماز ہو جائے گی یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس سوال کا تعلق ان کلرز کی کیفیت پر منحصر ہے ،اگر تو کسی کلر کی ناخن پالش کی مانند چپڑی سے بن جاتی ہے تو پھر نہ وضو درست ہو گا اور نہ ہی غسل ،کیونکہ یہ چپڑی پانی کو جلد تک پہنچنے سے روک دیتی ہے۔اور اگر چپڑی نہیں بنتی ،بلکہ مہندی کی طرح صرف رنگ ہی چڑھتا ہے تو پھر وضو اور غسل دونوں درست ہوں گے،کیونکہ صرف رنگ پانی کو جلد تک پہنچنے میں رکاوٹ نہیں بنتا ہے۔اب اگر وضو اور ٖغسل درست ہیں تو نماز بھی درست ہے،ورنہ نہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے