ہماری مسجد کے شمالی جانب ایک قطعہ زمین ہے جو مسجد سے ملحق ہے اور اس کی چار دیواری بنی ہوئی ہے ہم اس زمین کو عورتوں کے لئے مخصوص کردینا چاہتے ہیں تاکہ وہ رمضان میں یہاں نمازادا کرسکیں تو کیا یہ جائز ہے جب کہ وہ یہاں نماز پڑھتے ہوئے امام کو نہ دیکھ سکیں گی بلکہ صرف لاؤڈ اسپیکر سے ہی امام کی متابعت کرسکیں گی؟
اس مذکورہ زمین میں ان کی نماز کی صحت کے بارے میں علماء میں اختلاف ہے جہاں سے وہ نہ امام کو دیکھ سکیں اور نہ مقتدیوں کو بلکہ صرف تکبیر کی آواز سن سکیں ان کے لئے زیادہ احتیاط اس میں ہے کہ مذکورہ جگہ نماز ادا نہ کریں بلکہ اپنے گھر میں ادا کریں الا یہ کہ مسجد میں انھیں مسجد میں کوئی نمازیوں کے لئے جگہ مل جائے یا کوئی ایسی جگہ ہو جہاں سے وہ امام یا مقتدیوں کو دیکھ سکیں تو وہاں نماز اداکرلیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب