بعض نمازی نماز کے لئے دیر سے آتے ہیں تو امام راتب کی اقتداء میں پہلی جماعت کے فوت ہونے کی وجہ سے و ہ دوسری جماعت کھڑی کرلیتے ہیں۔اس کے بارے میں اسلام میں کیا حکم ہے؟
جب کچھ لوگ مسجد میں اس وقت آیئں جب امام نے سلام پھیر دیا ہو۔ اور وہ باجماعت نماز ادا کرلیں تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ جب ایک شخص اس وقت مسجد میں آیا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز سے سلام پھیر دیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''کون ہے جو اس پر صدقہ کرے اور اسے نماز باجماعت پڑھا دے؟''
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب