کیا نمازی جب آخری تشہد میں ملے تو اسے نماز باجماعت کاثواب ملے گا یا نہیں؟
جماعت کا ثواب اسی صورت میں ملتا ہے کہ ایک آدمی رکعت ضرور پالے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے:
''جس نے ایک رکعت پالی اس نے نماز پالی۔''
لیکن اگر کوئی شخص کسی عذر مثلا بیماری وغیرہ کی وجہ سے لیٹ ہوتو اسے اللہ تعالیٰ جماعت کا ثواب عطا فرمادیتا ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے کہ:
(صحیح بخاری)
'' جب کوئی آدمی بیمار ہو یا مسافر ہو تو اللہ تعالیٰ اسے اس عمل کے مطابق اجر وثواب عطا فرمادیتا ہے جو وہ اس وقت کرتا تھا۔جب وہ صحیح اور مقیم تھا۔''
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب