نماز ضحیٰ کی رکعات کی تعداد کتنی ہے اور اس کے ادا کرنے کا مناسب وقت کونسا ہے؟
نماز ضحیٰ سنت مستحب ہے اس کی کم از کم دو رکعات اورزیادہ سے زیادہ بارہ رکعات ہیں۔افضل وقت وہ ہے جب سورج کی حرارت میں شدت آنا شروع ہوجاتی ہے۔جیسا کہ حدیث میں آیا ہے کہ:
''اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والوں کی نماز کا وقت وہ ہے جب اونٹ کے بچوں کے پاؤں جلنے لگتے ہیں۔''
لیکن یہ نماز اس وقت بھی جائز ہے۔ جب ممانعت کا وقت گزرنے کے بعد سورج ایک نیزہ کے برابر بلند ہوجائے اور اذان ظہر سے پہلے زوال شروع ہونے سے تھوڑی دیر پہلے یعنی تقریبا نصف گھنٹہ پہلے تک اس نماز کا وقت ریتا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب