سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(247) کیا حالت سجدہ میں بہت زیادہ پھیل جانا جائز ہے؟

  • 1044
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1174

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حالت سجدہ میں بہت زیادہ پھیل جانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

حالت سجدہ میں بہت زیادہ پھیل جانا خلاف سنت ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی نماز کی کیفیت بیان کرنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  میں سے کسی ایک نے بھی یہ بیان نہیں کیا کہ آپ سجدہ میں اپنی پشت کو لمبی کرتے تھے جیسا کہ انہوں نے یہ بیان کیا ہے کہ آپ حالت رکوع میں اپنی پشت کو لمبی رکھتے تھے۔ حالت سجدہ میں حکم یہ ہے کہ انسان اپنے پیٹ کو اپنے دونوں رانوں سے اوپر اٹھا لے اور یہ حکم نہیں ہے کہ اسے پھیلا دے جیسا کہ بعض لوگ کیا کرتے ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ280

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ