کیا فرض ادا کرنے کے بعد سنتوں کی جگہ کی تبدیلی کے بارے میں کوئی دلیل وارد ہے؟
ہاں! حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ:
'' ہم ایک نماز کو دوسری کے ساتھ نہ ملایئں حتیٰ کہ ہم الگ ہوجایئں یا کلام کریں۔''
تو اس حدیث سے اہل علم نے یہ اخذ کیا ہے کہ فرض اور سنتوں میں فاصلہ ہونا چاہیے کلام کے زریعہ یا جگہ کی تبدیلی کے زریعہ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب