میں ایک مسجد میں امام ہوں۔امید ہے آپ میرے لیے کچھ ایسی مستحب بنایئں ارسال فرمادیں گے جنھیں رمضان المبارک میں نماز وتر میں پڑھا جاسکے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوقنوت وتر میں پڑھنے کےلئے کچھ کلمات سکھائے تھے۔جیسا کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت وتر میں پڑھنے کے لئے مجھے یہ کلمات سکھائے
(ابو دائود )
''اے اللہ جن لوگوں کو تو نے ہدایت دی ہے۔ان(کے زمرہ)میں تو مجھے بھی ہدایت دےاور مجھے ان لوگوں (کے زمرہ) میں عافیت دے جن کو تو نے عافیت دی ہے اور جن لوگوں کا تو کارساز بنا ہے ان(کے زمرہ) میں تو میرا بھی کارساز بن جا اور جوکچھ تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اس میں برکت عطا فرما اور جو تونے میرے لئے مقدر کیا ہے اس کے شر سے مجھے بچا اس لئے کہ تیرا حکم بے شک سب پر چلتا ہے مگر تیرے اوپر کسی کا حکم نہین چلتا جس کاتو والی (مددگار) بن گیا۔وہ کبھی ذلیل نہیں ہوتا تو ہی بابرکت ہے۔اے ہمارے پروردیگار تو ہی سب سے بلند وبرتر ہے۔''
علاہ ازیں آپ مسنون دعاؤں میں سے جو چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب