وتر کی نماز کے لئے آخری وقت کون سا ہے؟
وتر کی نماز کےلئے آخری وقت طلوع فجر سے پہلے رات کا آخری حصہ ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے:
''رات کی نماز دو و و رکعت ہے جب تم میں سے کسی کو صبح کے طلوع ہونے کا خدشہ ہو تو وہ ایک رکعت پڑھ لے اس سے اس کی ساری نماز وتر ہوجائے گی۔''
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب