کیا اللہ کے اسماء کے ذکر یا ان میں سے کسی ایک اسم کے ایک معین اور مخصوص تعداد میں زکر کرکے بعد سجدہ کرنا جائز ہے؟
ہمیں کتاب اللہ اورسنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ایسی دلیل معلوم نہیں جو اس سجدہ کی مشروعیت پر دلالت کرتی ہو اور نہ ہمارے پاس کوئی ایسی دلیل ہے جس سے معلوم ہو کہ حضرات صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین میں سے کسی نے ایسا کیاہو ہاں البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان آپ سےثابت ہےکہ:
(صحیح مسلم کتاب الاقضیۃ باب نقض الاحکام الباطلۃ ۔۔۔ح :1718۔وصحیح بخاری کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ باب رقم :20)
‘‘جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہماراامر نہیں ہے تو وہ مردود ہے’’
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب