جب میں منبر پر بیٹھ کر یا شاگردوں کو پڑھاتے ہوئے یا کسی بھی جگہ آیت سجدہ تلاوت کروں تو کیا سجدہ تلاوت کروں یا نہ کروں؟کیا سجدہ تلاوت قاری اور سامع دونوں کے لئے ہے؟
سجدہ تلاوت قاری اور سامع کے لئے سنت ہے۔واجب نہیں سامع کے لئے قاری کی اتباع کی وجہ سے ہے لہذا جب قاری سجدہ کرے گا تو سامع بھی کرے گا جب آپ اپنے دفتر میں یا تدریس کے وقت آیت سجدہ پڑھیں تو سجدہ کرنا چاہیے اور طلبہ کو بھی چاہیے کہ وہ آپ کے ساتھ سجدہ کریں کیونکہ وہ سامع ہیں اگر آپ سجدہ تلاوت نہ بھی کریں تو کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب