میں نے امام کے پیچھے نماز اد ا کی اور پہلے سجدے میں تسبیح پڑھنا بھول گیا اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟کیا میں امام کے سلام کے بعد سجدہ سہو کرلوں یا کیا کروں؟
آپ کے لئے اس صورت میں سجدہ سہو لازم نہیں ہے سلام سے پہلے نہ سلام کے بعد امام کی اقتداء میں نماز ادا کرنے کی صورت میں مقتدی سے اس طرح کا سہو ساقط ہوجاتا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب