میں ہمیشہ نماز پڑھتا ہوں اور ہمیشہ شک میں مبتلا رہتا ہوں کہ معلوم نہیں کتنی نماز پڑھ لی ہے۔کتنی باقی رہ گئی ہے۔اس لئے میں سجدہ سہو بھی کثرت کے ساتھ کرتا رہتا ہوں تو کیا یہ جائز ہے ؟
پوری توجہ اور حضور قلب کے ساتھ نماز ادا کرنے کی کوشش کیجئے محض وسوسہ کی وجہ سے سجدہ سہو لازم نہیں ہے اگر کسی رکعت یا رکن کے ترک میں شک ہوتو اسے ازراہ احتیاط دوبارہ ادا کرلیجئے اورسجدہ سہو کرلیجئے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب