سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جب امام سورۃ فاتحہ کی قراءت بھول جائے تو کیا کرے؟

  • 10393
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 955

سوال

جب امام سورۃ فاتحہ کی قراءت بھول جائے تو کیا کرے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام آخری رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا بھول گیا اور اسے دوسرے سجدے کے بعد یہ یاد آیا تو وہ کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام کو چاہیے کہ اس رکعت کے بجائے جس میں اس نے قراءت فاتحہ کوترک کردیا ہے ایک رکعت پڑھے اور سلام سے پہلے سہو کے دو سجدے کرے۔اور مقتدیوں کو چاہیے کہ وہ امام کی اقتداء کریں ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص426

محدث فتویٰ

تبصرے