السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ فاتحہ اور اس کے بعد پڑھی جانے والی سورت کے درمیان سکوت فرمایا کرتے تھے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فاتحہ اور اس کے بعد پڑھی جانے والی سورت کے درمیان اس طرح سکتہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے، جیسا کہ فقہاء نے کہا ہے کہ امام اس قدر سکتہ کرے جس میں مقتدی سورئہ فاتحہ پڑھ سکے۔ آپ بہت تھوڑا سا سکوت فرمایا کرتے تھے، جس سے ایک طرف سانس لینا مقصود ہوتا اور دوسری طرف مقتدی کو موقع فراہم کیا جاتا تاکہ وہ قراء ت جاری رکھتے ہوئے سورہ فاتحہ مکمل کر لے ،خواہ امام قراء ت کرتا رہے۔ الغرض !یہ ایک بہت چھوٹا سا سکتہ ہوتا تھا، اس میں تطویل نہیں ہوتی تھی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب