سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جس نے یہ سمجھتے ہوئےسجدہ کیا کہ امام سجدہ سہو کررہا ہے

  • 10385
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 942

سوال

جس نے یہ سمجھتے ہوئےسجدہ کیا کہ امام سجدہ سہو کررہا ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم نماز مغرب باجماعت ادا کررہے تھے کہ تیسری رکعت میں آخری تشہد کے بعد امام نے اللہ اکبر کہا تاکہ ایک رکعت اور پڑھائے لیکن بعض نمازیوں کو یہ علم نہ ہوسکا کہ امام کھڑا ہورہا ہے۔اور انہوں نے یہ سمجھتے ہوئے کہ امام نے سجدہ سہو کے لئے اللہ اکبر کہا ہے سجدہ کرلیا لیکن انھوں نے جب سجدہ سے سر اٹھایا تو دیکھا کہ امام سبحان اللہ سننے کی وجہ سے بیٹھ رہا ہے۔اس وجہ سے امام نے سہو کے دو سجدے بھی کئے بعض مقتدیوں کے تین سجدے ہوگئے تو اس حالت میں نماز کاکیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس شخص نے یہ سمجھتے ہوئے سجدہ کرلیا کہ امام سجدہ سہو کررہاہے کوئی حرج نہیں اس کی نماز صحیح ہے کیونکہ اس نے جان بوجھ کر نماز میں اضافہ نہیں کیا بلکہ اس نے اپنے اعتقاد کے مطابق امام کی متابعت ہی میں یہ سجدہ کیا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص421

محدث فتویٰ

تبصرے