سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعاء کرنا

  • 10378
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 866

سوال

فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعاء کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعاء کرنا ثابت ہے۔؟مجھے علماء نے بتایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا نہیں کیاکرتے تھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز فرض کے بعد اٹھا کردعاء کرنا ثابت نہیں ہے۔ اور ہماری معلومات کے مطابق حضرات صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین میں سے بھی کسی سے یہ ثابت نہیں ہے۔فرض نمازوں کے بعد لوگ جو ہاتھ اٹھا کر دعاء کرتے ہیں تو یہ بدعت ہے کیونکہ اس کاکوئی اصل نہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ:

من عمل عملا ليس عليه امرنا فهو ر د

(صحیح مسلم کتاب الاقضیۃ باب نقض الاحکام الباطلۃ ۔۔۔ح :1718۔وصحیح بخاری کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ باب رقم :20)

‘‘جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہماراامر نہیں ہے تو وہ مردود ہے’’

اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ:

من احدث في امرنا هذا ما ليس منه فهو رد

(صحيح بخاری کتاب الصلح باب اذا اصطلحوا علی صلح جور فالصلح مردود :2697) صحیح مسلم کتاب الاقضیہ باب نقض الاحکام الباطلۃ۔۔۔ح:1718)

‘‘جس نے ہمارے اس امر(دین)میں کوئی ایسی نئی بات پیدا کی جو اس میں نہ ہو تو وہ مردود ہے’’

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص417

محدث فتویٰ

تبصرے