سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

فوت شدہ نمازوں کی قضاء

  • 10353
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1185

سوال

فوت شدہ نمازوں کی قضاء
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب وقت ختم ہو جا ئے اور میں ایک نماز کو دوسر ی کے ساتھ مثلاً ظہر کو عصر کے سا تھ ادا کر نا چا ہو ں تو پہلے کو ن سی نماز پڑ ھو ں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلے فو ت شدہ نماز کو پڑ ھو مثلاً عصر سے پہلے ظہر اور عشاء سے پہلے مغر ب پڑ ھو اگر مسجد میں عصر کی نماز کھڑی ہو چکی ہو تو تم ظہر کی نیت کر کے ان کے سا تھ نما ز ادا کر و اور پھر اس کے بعد نماز عصر پڑ ھ لو ایسا اس لئے جا ئز ہے کہ ظہر اور عصر کی رکعتوں  کی تعداد اور صورت میں کوئی اختلا ف نہیں ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص404

محدث فتویٰ

تبصرے