کیا ہر نماز میں دعاء استفتاح پڑھنا واجب ہے؟
دعاء استفتاح:
(جامع ترمذی)
کاتکبیر تحریمہ کےبعد اور قراءت سے پہلے پڑھنا واجب نہیں بلکہ سنت موکدہ ہے۔نماز جنازہ میں اس کا پڑھنا مشروع نہیں ہے۔ لیکن ایسی نمازوں میں پڑھنا سنت ہے۔جن میں رکوع اور سجود ہو مثلا فرض نمازیں سنن موکدہ وتر نماز جمعہ نمازعیدین استسقاء کسوف اور نماز تراویح وغیرہ۔دعاء استفتاح اس کے سوا اور بھی ثابت ہے لہذا جو شخص حدیث سے ثابت دعاؤں اور اذکار کے ساتھ استفتاح کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب