السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں مریض ہوں مکمل غسل نہیں کرسکتا صرف سر دھو سکتاہوں اور ناف کے نیچے دھوسکتا ہوں اب میں غسل جنابت کیسے کروں۔تیمم کروں یا حسب استطاعت غسل کی نیت سے ان جگہوں کو دھولوں۔؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جلد از جلد جواب دیجئے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اگر پانی کے استعمال سے بیماری کے بڑھنے یا جان جانے کا اندیشہ ہو تو آپ حسب استطاعت جتنا جسم دھو سکتے ہیں ،غسل کی نیت سے دھو لیں ،بے شک اللہ تعالی تمام احوال کو دیکھنے والا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |