السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرے شوہر کے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ وہ ایک ایسی جگہ کام کرتے ہیں جہاں سے بار بار باہر نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے اسلئے انکو اپنے کام کی جگہ پر ہی نماز پڑھنی پڑتی ہے۔ اس جگہ کا فرش ماربل کے ٹائلز کا ہے جس پر دن میں کئی بار پوچا دیا جاتا ہے وہ وہیں فرش پر نماز پڑھ لیتے ہیں انکے ایک دوست نے کہا کیوں کہ لوگ یہاں چپل سمیت (وہ چپلیں بھی اس مخصوص جگہ کی ہیں) آتے جاتے ہیں اسلئے یہاں نماز نہیں ہوتی میرے شوہر کا استدلال ہے کہ یہ جگہ خشک ہے اور چپلیں بھی خشک ہوتی ہیں اسلئے نماز صحیح ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!مذکورہ جگہ پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ،وہ جگہ ان شاء اللہ پاک اور صاف ہے،کیونکہ اللہ تعالی نے زمین کو پاک بنایا ہے ،اگر کسی جگہ ظاہری نجاست نہ پڑی ہوتو وہاں نماز پڑھی جاسکتی ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |