السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو شخص مسجد سے باہر، مسجد سے متصل راستوں میں نماز پڑھے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر مسجد میں سارے نمازی نہ آسکیں تو مسجد کے ساتھ متصل راستوں پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ ضرورت کی وجہ سے ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ان کے لیے امام کی متابعت ممکن ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب