سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بارش اور تجارت کی وجہ سے مغرب وعشاء کی نمازوں کو جمع کرنا

  • 10313
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 747

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بارش والی رات جب کہ مسجد کے راستہ میں کیچڑ بھی بہت ہو مغرب اور عشاء کی نمازوں کو جمع کرناجائز ہے؟ کیا تاجر ان دونوں نمازوں کو جمع تقدیم کی صورت میں اد اکرسکتا ہے تاکہ اس کی دوکان وغیرہ کھلی رہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بارش کی وجہ سے مغرب اور عشاء کی نمازوں کوجمع کرنا جائز ہے۔جبکہ بارش موسلا دھار ہو یا راستہ میں کیچڑ مٹی اور پھسلن وغیرہ ہو راستوں میں اندھیرا ہو اور سردی شدید ہو لیکن تاجروں کا اس لئے نمازوں کو جمع کرنا کہ ان کے تجارتی مراکز ہمیشہ کھلے رہیں جائز نہیں بلکہ بوقت نماز تجارتی مراکز کو بند کردینا واجب ہے!

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص393

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ