سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

قبر پرستوں کے پیچھے نماز

  • 10311
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 831

سوال

قبر پرستوں کے پیچھے نماز
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس امام کے پیچھے نماز کا کیا حکم ہے جو کسی ولی کی قبر کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتا ہو کہ یہ نفع ونقصان کا مالک ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس امام کے پیچھے نماز صحیح اور جائز نہیں ہے۔ کیونکہ فوت شدگان کے بارے میں نفع نقصان کا عقیدہ رکھنا ربوبیت میں شرک اکبر ہے اس طرح مردوں سے دعاء کرنا ان سے مدد مانگنا ان کے نام کی نذر ماننا اور ان کے ناموں پر جانور ذبح کرنا عبادت میں شرک اکبر ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص393

محدث فتویٰ

تبصرے