جب آدمی نماز ادا کررہا ہو۔اور دوران نماز ہوا خارج ہوجائے تو کیا وہ اسی وقت صف سے باہر نکل جائے یا جماعت کے ختم ہونے کاانتطار کرے اور پھر اسے دوہرائے خواہ آخری تشہد میں ہو؟
حدیث میں آیا ہے کہ:
'' جب تم میں سے کسی کا نماز میں وضوء ٹوٹ جائے تو وہ اپنی ناک کو پکڑ لے اور صف سے باہر چلا جائے۔''
لہذا بے و ضوء ہونے والے شخص کو چاہیے کہ وہ صف س باہر نکل جائے تاکہ نیا وضوء کرسکے۔ہاںالبتہ اگر وہ پہلی صف میں ہو اورصفوں کے درمیان میں سے نکلنا مشکل ہو تو وہ نماز کے اختتام تک اپنی جگہ پر رہے اور پھر اختتام نماز کے بعد دوہرائے اس اعتبار سے کوئی فرق نہیں کہ وضوء نماز کے ابتدا میں ٹوٹے یا اختتام پر آخری تشہد میں ٹوٹے دونوں حالتوں میں حکم ایک ہی ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب