سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ناہموار زمین پر نماز کا حکم

  • 10308
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 905

سوال

ناہموار زمین پر نماز کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایسی زمین پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے جو ناہموار ہو یعنی اونچی نیچی ہو جس کی وجہ سے نمازی اعتدال کے ساتھ رکوع اور سجود نہ کرسکتا ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی ناہموار زمین پر نماز جائز نہیں جہاں نماز پڑھتے ہوئے اطمینان اور خشوع میسر نہ ہو کہ یہ نماز کی روح ہے۔لیکن اگر مثلاً جامع مسجد تنگ پڑ جائے۔ اور لوگ مسجد سے باہر بھی صف بنالیں اور مسجد سے باہر کی یہ جگہ نشیب وفراز والی ہو اور نمازی اسے ہموار کرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں تو ضرورت کے پیش نظر ان کے لئے یہاں نماز پڑھنا جائز ہوگا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص392

محدث فتویٰ

تبصرے