سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مسجدوں میں بچوں کی نماز

  • 10304
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 754

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا دس سال سے کم عمر کے بچے صف کے درمیان میں کھڑے ہوسکتے ہیں۔جبکہ انھوں نے چھوٹی شلواریں اور تین چار سال کی عمر کے بچوں نے نیکر پہن رکھی ہوں؟ کیا امام کے لئے ایک چادر میں نماز پڑھانا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سمجھدار اور باشعور بچے کے لئے صف کے درمیان میں کھڑے ہوکر نماز ادا کرنا جائز ہے۔بشرط یہ کہ اسے مسجد اور نمازیوں کے احترام کے بارے میں تعلیم دی گئی ہے۔اور ادب سکھایا گیا ہو۔ نیز وہ عبث کام نہ کرے اور طہارت کاملہ کا التزام لیکن افضل یہ ہے۔ کہ بچو ں کی صف مردوں کی صف سے پیچھے ہو۔ہاں البتہ ان کے یکجا کھڑے ہونے کی صورت میں یہ اندیشہ ہو کہ وہ کھلیں اور ہنسیں گے۔جس سے نمازیوں کو پریشانی ہوگی تو پھر انھیں الگ الگ کرکے کے کھڑا کرنا واجب ہے۔جو بچے ابھی سن تمیز کو نہ پہنچے ہوں انھیں نماز اور خطبہ کے وقت مسجد میں داخل نہ کیا جائے کیونکہ وہ مسجد کےاحترام سے آگاہ نہیں ہیں۔

امام وغیرہ کے لئے ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بشرط یہ کہ اس سے ستر پوشی کے تقاضے پورے ہوتے ہوں لیکن افضل یہ ہے کہ آدمی نیچے آزار یا شلوار پہن لے تاکہ وہ بے پردگی سے محفوظ ہوجائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص391

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ