کیا خشوع کے ارادہ سے نماز میں آنکھوں کو بند کر نا جا ئز ہے ؟
فقہا ء کے مکر و ہا ت نماز میں آنکھوں کے بند کر نے کو بھی ذکر کیا ہے کیو نکہ یہ یہو دیوں کا فعل ہے اور اس سے نیند آنے کا اندیشہ ہوتا ہے (منا ر السیل ) وغیرہ میں بھی اسی طرح لکھا ہے لیکن اگر اس سے دل زیا دہ متو جہ ہو خشوع و خضو ع زیا دہ پیدا ہو سہو نسیا ن سے زیا دہ دوری ہو اور وسوسں سے بچ سکے تو یہ جا ئز ہے کیو نکہ دل بھی اسی کے تابع ہو تا ہے جس پر نظر پڑ تی ہے لیکن یا د رہے کہ نمازی کو حکم ہے کہ اس کی نظر سجدہ کی جگہ پر ہو ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب