سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(147) ایک پاؤں دھونے کے بعد جراب پہن لے اور پھر دوسرا دھوئے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

  • 1028
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1020

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے، جس نے وضو کرتے ہوئے دائیں پاؤں کو دھویا تو اس پر موزہ یا جراب پہن لی اور پھر اس نے بائیں پاؤں کو دھویا تو اس پر جراب یا موزہ پہن لیا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

 اس مسئلہ میں اہل علم کا ختلاف ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ موزہ یا جراب پہننے سے پہلے مکمل وضو کرنا ضروری ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ جائز ہے کہ دائیں پاؤں کو دھو کر اس میں موزہ یا جراب پہن لے، پھر بائیں پاؤں کو دھوئے اور اس میں موزہ یا جراب پہن لے کیونکہ اس صورت میں اس نے دائیں اور بائیں پاؤں کو پاک کرنے کے بعد موزے یا جراب کو پہنا ہے اور اس پر یہ بات صادق آتی ہے کہ اس نے انہیں پاک حالت میں داخل کیا ہے، لیکن ایک حدیث ہے جسے امام حاکم نے روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

«اِذَا تَوَضَّأَ اَحَدُکُمْ وَلَبِسَ خُفَّيْةِ»(المستدرک للحاکم: ۱۸۱/۱)

’’جب تم میں سے کوئی وضو کر لے اور اپنے موزے پہن لے۔‘‘

اس حدیث میں (اِذَا تَوَضَّأَ) ’’جب وضو کر لے‘‘ کے الفاظ پہلے قول کو راجح قرار دیتے ہیں کیونکہ جس شخص نے ابھی تک بایاں پاؤں نہ دھویا ہو تو اس پر یہ بات صادق نہیں آتی کہ اس نے وضو کر لیا ہے لہٰذا اس کے مطابق پہلا قول زیادہ بہتر اور افضل ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ211

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ