کیا یہ جا ئز ہے کہ نما زی کی ایک رکعت میں ایک سورۃ کی کچھ آیات کی تلا وت کی جا ئے اور دوسری رکعت میں دوسری سورت کی یا پہلی رکعت میں کسی طویل سورت کی چند آیا ت پڑھ لی جا ئے اور دوسری رکعت میں چھوٹی سورتوں میں سے کو ئی سو رت پڑ ھ لی جا ئے ؟
یہ مستحب ہے کہ ایک رکعت میں ایک مکمل سورت پڑھی جا ئے اور دوسری رکعت میں بھی پہلی سے چھو ٹی سو رت پڑھی جا ئے خواہ وہ اس سے متصل بعد وا لی نہ بھی ہو لیکن یہ بھی جا ئز ہے کہ ایک سو رت کو آپ رکعتوں میں تقسیم کر کے پڑھ لیں اسی طرح یہ بھی جا ئز ہے کہ آپ کسی سورت کی ابتدا ئی یا آ خری یا درمیا ن کیآیا ت پڑ ھ لیں جیسا کہ ارشاد بار ی تعا لیٰ ۔
جتنا آسا نی سے ہو سکے (اتنا ) قرآن پڑ ھ لیا کر و ۔"
کے عموم سے یہ ثابت ہے " اگر چہ یہ خلا ف افضل ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب